International Urdu Poet Zeeshan Ameer Saleemi Ghazal
شاعرِ ہجر ذیشانؔ امیر سلیمی کی غزل کا کلاسیکی مطالعہ غزل نہ شب نے غم کو نگاہوں میں ڈھال کر ہی دیا نظر نے زخموں کو خود باکمال کر ہی دیا نہ فصلِ ہجر سے شکوہ، نہ ہی خزاں کا ملال گلوں کے داغوں نے گلشن بحال کر ہی دیا شبِ فراق کی وحشت نے بے خبر یوں ہی لبوں پہ آہ کو زلفوں کا جال کر ہی دیا ہوا نے چھین لیا جب سکونِ جاں کا پیام تپش کو نغمۂ شوقِ وصال کر ہی دیا نہ چشمِ تر نے کیا شورِ درد کا اظہار دہر کے بوجھ نے دل کو نڈھال کر ہی دیا کسی کی یاد نے چُھو کر رگِ جاں کی دہلیز خراب حال کو ...